قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں صبح کے وقت بارش، کئی علاقے زیر آب، کئی مقامات پر ٹریفک جام

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ بھی پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو پانی بھرنے اور ٹریفک جام کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا۔ دفتری اوقات کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی۔ بارش کے درمیان لوگ صبح دفاتر کے لیے روانہ ہوئے لیکن کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی اور انہیں تاخیر ہوئی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق نجف گڑھ روڈ، بارہ پلا علاقے میں سڑکیں زیر آب نظر آئیں۔ بارش کے بعد نوئیڈا کی سڑکوں پر گاڑیوں کا طویل جام لگ گیا۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ تاہم، بارش کے ساتھ ہی دہلی میں ٹریفک جام ایک عام مسئلہ ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مانسون کی بارش جاری ہے۔ جمعرات کو بارش کے بعد آج جمعہ 6 اگست کو بھی صبح کا آغاز بارش کے ساتھ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر ایسے ہی موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل تین دن یعنی اتوار تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

وسطی دہلی میں جمعرات کی شام شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سیزن کے اوسط سے ایک ڈگری کم ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سیلسیس تھا، جو موسم کے اوسط سے 2.3 ڈگری کم ہے۔ آئی ایم ڈی نے جمعہ کو مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے اور درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 33 اور 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined