وزارت خارجہ نےاتوار یعنی کل بتایا کہ آپریشن گنگا کے تحت یوکرین اوراس کے ہمسایہ ممالک سے اب تک 76 پروازوں کے ذریعے 15,920 ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لایا جا چکا ہے۔وزارت نےکہا کہ جنگ زدہ یوکرین یا ہمسایہ ممالک میں پھنسے طلباء کو واپس لانے کے لیے آج شام تک مزید سات پروازوں کا انتظام کیا جائے گا۔
Published: undefined
وزارت نے یہ بھی کہا کہ جنوری 2022 سے اب تک 21,000 سے زیادہ ہندوستانی جنگ زدہ یوکرین سے باہرآ چکے ہیں۔ پہلی ایڈوائزری جنوری میں ہندوستانی سفارت خانے نے جاری کی تھی۔ ان ہندوستانیوں میں سے 19,920 پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔وزارت کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ہندوستانی فضائیہ کی سی -17 سمیت سات پروازیں روانہ ہوں گی ۔
Published: undefined
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کئی ہندوستانی شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں باری باری باہر نکالا جا رہا ہے۔ اسی دوران یوکرین کے پسوچن شہر سے نکالے گئے ہندوستانی اس وقت پولینڈ کی سرحد پر جا رہے ہیں، جب کہ 150 ہندوستانیوں کا ایک گروپ رومانیہ کی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی سفارت خانے نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جارہا ہے۔ 44 ہندوستانیوں کے ایک گروپ نے پسوچن سے اپنا سفر شروع کیا ہے، جو لویو سے پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے کے اپنے راستے پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 150 ہندوستانیوں کا ایک اور گروپ رومانیہ کی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔ ہماری کوششیں جاری ہیں۔ محفوظ اور مضبوط بنے رہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ہنگری میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا جس میں طلبا اپنے گھر واپسی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ 'وندے ماترم اور 'بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
آج صبح ہنگری میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا تھا کہ وہ آپریشن گنگا کے تحت انخلاء کا آخری مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔ تمام طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنگری کے شہر راکوزی، بڈاپیسٹ میں پہنچ جائیں۔ ہفتے کے روز کیف میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ انہوں نے پسوچن کے محفوظ علاقے سے تمام ہندوستانیوں کو نکال لیا ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کل نئی دہلی میں اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پسوچن سے ہندوستانیوں کے انخلا کے لیے مزید پانچ بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ وہاں ہندوستانیوں کے لیے کھانے اور پانی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ہندوستانی سفیر پارتھا ستپاتھی نے کل ایک پیغام میں کہا کہ کھارکیو اور سومی کو چھوڑ کر تقریباً تمام ہندوستانیوں کو یوکرین کے باقی حصوں سے نکال لیا گیا ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined