نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کو دو الگ الگ کارروائیوں میں قومی راجدھانی میں ممنوعہ پٹاخوں کا کاروبار کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور 1104 کلو گرام غیر قانونی پٹاخے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ دریں اثنا، پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت سوربھ (25) ساکن روشن آرا روڈ اور رام پرکاش (35) ساکن گوپال پور کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق انہیں دہلی کے براڑی کے جگت پور گاؤں میں واقع ایک گودام میں غیر قانونی پٹاخوں کی بڑی مقدار کے ذخیرہ ہونے کی خاص اطلاع ملی تھی۔
اس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا گیا، جس میں رام پرکاش نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم) رویندر سنگھ یادو نے کہا، "گودام کے معائنے پر پٹاخوں کے کل 53 کارٹن ضبط کیے گئے، جن کا وزن تقریباً 1000 کلو ہے۔‘‘
Published: undefined
پوچھ گچھ کے دوران رام پرکاش نے پٹاخوں کی فروخت اور ذخیرہ کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ یادو نے کہا، "ملزم نے بتایا کہ اس نے پرویز، جئے راول اور منوج جین نامی افراد سے غیر قانونی پٹاخے خریدے تھے۔" افسر نے کہا، "فی الحال ان لوگوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔"
Published: undefined
ایک علیحدہ کارروائی میں، ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ایک کار کو روک کر سوربھ نامی شخص کو پکڑ لیا۔ کار کی تلاشی لینے پر 104 کلو گرام غیر قانونی پٹاخے برآمد ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا، "سوربھ نے اعتراف کیا کہ اس نے فوری منافع کمانے کی نیت سے فرخ نگر، ہریانہ کے کھلے بازار سے غیر قانونی پٹاخے خریدے تھے۔ جب پولیس ٹیم نے اسے دہلی کے کراؤن پلازہ میں روکا تو اس نے اپنی ارٹیگا کار میں 104 کلو پٹاخے بھرے ہوئے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined