نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر ایک ہی دن میں 67 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اسی عرصہ کے دوران 63 ہزار سے زائد مریضوں کے صحت مند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 67151 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 3234475 ہوگئی ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
اسی عرصہ کے دوران 63173 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2467759 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 2919 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور صحت مند افراد کی نسبت نئے کیسز کی وجہ سے یہ تعداد 707267 ہوگئی ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے 1059مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 59449 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.87 فیصد شفایابی کی شرح 76.30 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
ملک میں کورونا وائر س سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں سب سے زیادہ فعال کیسز 2204 عدد سے کم ہوکر مجموعی تعداد 166239 رہ گئی ہے اور 329 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 22794 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 12300 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 514790 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش ہے جہاں مریضوں کی تعداد اسی عرصہ کے دوران 416 نئے مریضوں کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 89932 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 3360 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 9419 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی طور پر 278247 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست کرناٹک جو کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1199 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 82429 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 148 سے بڑھ کر 4958 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 204439 افراد شفایایاب ہوئے ہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 1:09 PM IST