قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگے 61 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 لاکھ 27 ہزار 277 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن ایک ارب 59 لاکھ چار ہزار 580 تک پہنچ چکی ہے۔

کووڈ ویکسین، تصویر یو این آئی
کووڈ ویکسین، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن مہم میں ویکسین کی تعداد ایک ارب 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 لاکھ 27 ہزار 277 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن ایک ارب 59 لاکھ چار ہزار 580 تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 786 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 75 ہزار 745 کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.51 فیصد ہے۔ دریں اثنا 18 ہزار 641 مریضوں کو کورونا سے نجات ملی ہے۔ اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 449 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.16 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 24 ہزار 263 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 59 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 481 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined