جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 56 ہزار سے زیادہ ووٹر گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ریاست میں پہلی بار اسمبلی کے انتخابات میں 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے ووٹ دینے کی پہل شروع کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ 40 فیصد سے زیادہ معذوری میں مبتلا افراد گھر بیٹھے ووٹ دینے کے اہل ہوں گے اور اس الیکشن میں اب تک 56 ہزار 102 اہل ووٹرز نے اس سہولت کے لیے بطور آپشن درخواست دی ہے۔
پروین گپتا نے کہا کہ ریاست میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 42 ہزار 799 ووٹرز اور خصوصی معذور افراد 10 ہزار 803 ووٹرز نے اس سہولت کے لیے درخواست دی ہے۔ ان کے علاوہ تقریباً ڈھائی ہزار سروس ووٹرز بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
ریاست میں اسمبلی عام انتخابات میں پہلی بار فراہم کی جانے والی اس سہولت کے لیے جن ووٹروں نے ہفتہ تک درخواست دی تھی، وہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم، سروس ووٹرز 4 نومبر کے بعد بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت بوتھ لیول افسران گھر گھر جا کر اہل ووٹروں کو ووٹنگ سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined