قومی خبریں

یوپی میں جان لیوا گرمی سے اب تک 50 سے زائد کی موت، کئی شہروں میں ٹوٹا ریکارڈ

الہ آباد و گورکھپور وغیرہ میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے سڑکوں پر نکلنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ مہوبا اسٹیشن پر ایک مال گاڑی کا ڈرائیور بے ہوش ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

شمالی ہندوستان کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو پی میں اب تک 50 سے زائد افراد گرمی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کانپور، وارانسی، الہ آباد (پریاگ راج)، چرک (سون بھدر ضلع)، فتح پور، فرست گنج، اورئی، ہمیر پور، جھانسی اور آگرہ کو سب سے زیادہ گرم شہر قرار دیا ہے۔

Published: undefined

الہ آباد میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یہاں درجہ حرارت گزشتہ 48 گھنٹوں میں دوسری بار 48 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے مئی کے مہینے میں پریاگ راج میں اتنا درجہ حرارت کبھی نہیں پہنچا تھا۔ شدید گرمی سے عام لوگوں کا جینا محال ہو گیا۔ شدید گرمی کی وجہ سے لوگ لو (ہیٹ ویو) کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ آسمان سے برستی آگ اور ریکارڈ توڑ گرمی کے باعث دن بھر سڑکوں پر خاموشی چھائی رہتی ہے۔ اس پر دوسری مصیبت یہ ہے ہک گرمیوں میں بجلی اور پانی کی قلت بڑھ گئی ہے۔ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت کئی لوگ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

گورکھپور میں مئی کے مہینے میں چلچلاتی گرمی اور ہیٹ ویو (لو) کی وجہ سے سڑکوں پر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ مئی کے مہینے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نے گزشتہ 19 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 29 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6.4 ڈگری زیادہ ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب جھانسی سے مال گاڑی لے کر باندہ کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کا لوکو پائلٹ مہوبہ پہنچتے ہی بے ہوش ہوگیا۔ اسے ایمبولینس کی مدد سے ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ لوکو پائلٹ کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے مال ٹرین تقریباً ڈھائی گھنٹے تک مہوبہ اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ دوسرے ڈرائیور کے آنے کے بعد مال گاڑی مہوبہ سے باندہ کے لیے روانہ کی گئی۔ مہوبہ ضلع میں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے حوالے سے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے جس کا اثر عام زندگی پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined