قومی خبریں

پیراسیٹامول ٹیبلٹ سمیت 50 سے زائد دوائیں ٹیسٹ میں ہو گئیں فیل، پینٹوسڈ ٹیبلٹ کو بھی بتایا گیا خطرناک!

سی ڈی ایس او نے 53 دواؤں کو ٹیسٹ میں فیل قرار دیا ہے، حالانکہ فہرست 48 دواؤں کی جاری کی گئی ہے کیونکہ 5 دواؤں کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی دوا نہیں، یعنی یہ 5 دوائیں نقلی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر / سوشل میڈیا

 

سی ڈی ایس سی او (سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن) نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں تقریباً 4 درجن دواؤں کو معیار کے ٹیسٹ میں فیل قرار دیا ہے۔ ان میں بی پی، ذیابیطس اور وٹامن کی کچھ اہم دوائیں بھی شامل ہیں۔ سی ڈی ایس سی او نے جن دواؤں کو ٹیسٹ میں فیل بتایا ہے ان میں درد دور کرنے والی دوا ڈکلوفینیک، بخار اتارنے والی دوا پیراسیٹامول، اینٹی فنگل میڈیسن فلوکونازول اور کچھ وٹامن کی دوائیں بھی ہیں۔ ان دوانوں کو صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

سی ڈی ایس سی او نے مجموعی طور پر 53 دواؤں کو ٹیسٹ میں فیل بتایا ہے، حالانکہ فہرست صرف 48 دواؤں کی جاری کی گئی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 5 دواؤں کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی دوا نہیں ہے۔ یعنی ان کی کمپنی کے نام سے بازار میں نقلی دوائیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ 48 دواؤں کی جو فہرست جاری ہوئی ہے ان میں سن فارما کے ذریعہ تیار پینٹوسڈ ٹیبلٹ بھی شامل ہے۔ یہ دوا ایسڈ ریفلکس کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس دوا کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی فروخت گزشتہ کچھ سالوں میں بہت بڑھی ہے۔ حالانکہ اب یہ دوا معیار کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری حکم کے مطابق گلوکوئمائلج، پیکٹینوج، ایمائلج، پروٹیئز، الفا گیلکٹوسیڈیز، سیلیولیس، لائپیز، برومیلین، جائلینس، ہیمی کیلیولیس، لیکٹیج، بیٹا-گلوکونیج، مالٹ ڈائسٹیج، انورٹیز اور پاپین کے استعمال سے لوگوں کو خطرہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ جن دواؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ہیئر ٹریٹمنٹ کے لیے اینٹی پیراسٹک دوائیں بھی شامل ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ ان دواؤں کی جگہ پر دوسری دواؤں کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined