جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے امرتسر کے سرحدی گاؤں بچھونڈ کے کھیتوں میں پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی 3 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ علی الصبح 0321 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملاکوٹ، ضلع امرتسر کے قریب کے علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں ایک مشکوک اڑتی چیز (ڈرون) کے داخل ہونے کی آواز سنی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق فوجیوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دراندازی کرنے والے ڈرون پر فائرنگ کی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں، سرحد کے آس پاس میں تعینات فوجیوں نے گاؤں بچھونڈ، ضلع امرتسر کے گندم کے کھیتوں میں ڈرون اور گچھ گرنے کی آوازبھی سنی۔
Published: undefined
علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گندم کے کھیتوں سے ایک بڑا بیگ برآمد کیا جس میں نشہ آور ہیروئن کے تین پیکٹ (وزن 3.2 کلوگرام) برآمد ہوا۔ کھیپ کے ساتھ ایک لوہے کی انگوٹھی اور ایک چمکدار پٹی بھی ملی۔ علاقے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined