نئی دہلی: لاک ڈاون کے درمیان ہندوستان نے جہاں بیرون ملک میں پھنسے اپنے شہریوں کو سات مئی سے وطن لانے کا منصوبہ بنایا ہے و ہیں دہلی ہوائی اڈہ سے اب تک 27,500 سے غیرملکی شہریوں کو ان کے وطن بھیجا جاچکا ہے۔
Published: undefined
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 25 مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد سے باقاعدہ کمرشل پروازیں خواہ بند ہیں لیکن خصوصی پروازوں سے اب تک 44 ممالک کے شہریوں کو دہلی ہوائی اڈہ کے راستہ فضائی راستہ سے بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان پروازوں میں چار مئی تک 27,500 سے زیادہ لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ لاک ڈاون کے پہلے 41 دن میں افغانستان نے سب سے زیادہ خصوصی پروازوں کا بندوبست کرکے اپنے 3900 شہریوں کوواپس بلایا ہے۔ جاپان کے 3300 شہری اور نیدرلینڈ کے تین ہزار مسافر اپنے وطن جاچکے ہیں۔ تقریباً 2555 مسافروں کو امریکہ، 2500 مسافروں کو برطانیہ، 1700 مسافروں کو انڈونیشیا اور ایک ہزار سے زیادہ مسافروں کو جرمنی بھیجا جاچکا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ کارگو پروازیں بھی دن رات چل رہی ہیں۔ کارگو اور خصوصی پروازوں کو ملاکر دہلی ہوائی اڈہ پر روزانہ اوسطاً 30 پروازوں کی آمدو رفت ہو رہی ہے۔ اب تک مجموعی طورپر 12,600 ٹن کارگو کی نقل و حرکت اس ہوائی اڈہ کے ذریعہ ہوئی ہے۔ ان میں دوائیں اور دیگر طبی سامان بھی شامل ہے۔ کل ملاکر 1,310 پروازیں چلائی گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز