اڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ یعنی 2 جون کی شام کو ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ کورومنڈیل ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ واقعہ بہاناگا بازار اسٹیشن پر شام تقریباً 7.20 بجے اس وقت پیش آیا جب کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ کے قریب شالیمار اسٹیشن سے چنئی سینٹرل جارہی تھی۔ ریسکیو ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کی کئی بوگیاں بہاناگا بازار میں پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے پٹری پر جا گریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ، "یہ ڈبے پٹری سے اترنے والی 12841 شالیمار-چنئی کورومنڈیل ایکسپریس سے ٹکرا گئے اور اس کی بوگیاں بھی الٹ گئیں۔" اہلکار نے بتایا کہ کورومنڈیل ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ایک مال ٹرین سے ٹکرا گئیں، جس سے مال ٹرین کو بھی نقصان ہوا۔‘‘
Published: undefined
اڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا نے کہا کہ اس ٹرین حادثے میں 207 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جینا نے بتایا کہ زخمی مسافروں کو گوپال پور سی ایچ سی منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمی مسافروں کو مناسب دیکھ بھال اور علاج کے لیے ریفر کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز کے ساتھ بسیں بھی لائی گئی ہیں۔ واضح رہے اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہفتہ یعنی آج 3 جون کی صبح موقع پر جائیں گے۔
Published: undefined
ہندوستانی ریلوے نے کہا کہ مدد کے لیے، 91 6782 262 286، 8972073925، 9332392339، 8249591559، 7978418322 اور 9903370746 ٹیلیفون نمبر جاری کیے ہیں۔ ریلوے نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ ان پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس ٹرین حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو منسوخ یا موڑ دیا گیا ہے، جن میں ستناگچی چنئی سنٹرل ایکسپریس (22807)، دیگھا سے وشاکھاپٹنم (22873) شامل ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے اڈیشہ ٹرین حادثے کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ معمولی زخمی ہونے والے کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined