قومی خبریں

راہل گاندھی کی این ٹی پی سی حادثہ کے متاثرین سے ملاقات

رائے بریلی/لکھنؤ: اترپردیش میں رائے بریلی کے اونچاهار میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کی 500...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے بریلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے اونچاهار میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) میں ہوئے دل دہلا دینے والے حادثہ کے شکار لوگوں کے گھر والوں سے ملنے ان کے بیٹے اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی یہاں پہنچ گئے۔

راہل گاندھی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ساتھ ہی وہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے بھی ملے۔ رائے بریلی پہنچنے پر انہوں نے حکام سے حادثہ کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ کانگریس نائب صدر گجرات کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر رائے بریلی آئے ہیں۔ وہ یہیں سے واپس گجرات کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز اترپردیش میں رائے بریلی کے اونچاهار میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے 500 میگاواٹ کی ایک یونٹ میں بوائیلر پھٹنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 100 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

موریشس کے دورے پر گئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئیٹ کر کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

یوگی نے پرنسپل داخلہ سکریٹری سے کہا کہ امدادی اور بچاؤ کا کام سرگرمی سے انجام دیا جائے۔

Published: 02 Nov 2017, 9:25 AM IST

دریں اثناء، رائے بریلی کے چیف میڈیکل آفیسر کے کے سنگھ نے دیر شام کو بتایا حادثے میں اب تک 25 اموات ہوئی ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 60 سے زیادہ لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ لکھنؤ سے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ڈی ایف) کی ٹیم اونچاہار پہنچ گئی ہے اور امدادی کام میں مصروف ہے۔

Published: 02 Nov 2017, 9:25 AM IST

لکھنؤ میں واقع شیاما پرساد مکھرجی (سول سپتال) کے سپرنٹنڈنٹ آشوتوش دوبے نے بتایا کہ رات پونے 11 بجے تک سنگین طورپر جھلسنے والے 11 لوگوں کو یہاں لایا گیا جن میں سے ایک کو مردہ قرار دیا گيا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اب بھی لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نائب وزیر اعلی كیشو پرساد موریہ دیگر اعلی حکام کے ساتھ لکھنؤ میں واقع سول اسپتال پہنچے اور رائے بریلی سے آنے والے زخمیوں سے ملے۔

Published: 02 Nov 2017, 9:25 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2017, 9:25 AM IST