ملک میں کورونا کے معاملوں کی بڑی تعداد مسلسل سامنے آ رہی ہے۔ ملک میں مسلسل دوسرے دن کورونا انفیکشن کے 17 ہزار سے زائد معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 17,092 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 29 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعہ کو ملک میں ایک دن میں 17,070 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 23 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ نئے نئے کے بعد ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,09,568 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں یومیہ مثبت معاملوں کی شرح 4.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے بڑی تعداد میں معاملے سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 3249 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہو گئی۔ ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 79,79,363 ہو گئی ہے، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,929 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 4189 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 78,07,438 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined