نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا وائرس کے 168063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ کم ضرور ہے لیکن کورونا کے فعال کیسز میں ہر دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یعنی کہ پیر کو ملک میں کورونا کے 1.79 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 35875790 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہین ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 4461 ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے، یہاں گزشتہ روز 33470 کیسز کی تصدیق کی گئی، اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 19286 اور دہلی میں 19166، تمل ناڈو میں 13990 اور کرناٹک میں 11698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پائے جانے والے کل کیسز میں سے ان 5 ریاستوں سے 58.08 فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ صرف مہاراشٹر میں 19.92 فیصد کیسز پائے گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں اب تک 484213 افراد کی جان کورونا وبا کی وجہ سے چلی گئی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات کیرالہ میں درج کی گئیں جہاں 166 افراد نے دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ دہلی میں کورونا کی وجہ سے 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 821446 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز میں 97827 کا اضافہ ہوا ہے۔
وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9207700 خوراکیں لگائی گئیں، اس کے ساتھ ملک میں اب تک 152 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز