قومی خبریں

16 فیصد سے زائد مسلم طالبات نے منگلور یونیورسٹی کو کہا الوداع، حجاب تنازعہ کا اثر

جنوبی کنڑ اور اڈوپی اضلاع میں منگلور یونیورسٹی کے سرکاری، امداد یافتہ اور ملحقہ کالجوں میں 21-2020 اور 22-2021 میں مختلف کورسز کے لیے داخلہ لینے والی 900 مسلم طالبات میں سے 145 نے ٹی سی لے لیا تھا۔

حجاب تنازعہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
حجاب تنازعہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کرناٹک میں حجاب تنازعہ شروع ہونے کے بعد مسلم طالبات کو اپنے پسندیدہ کالجوں میں پڑھنا مشکل ہو رہا ہے۔ کالجوں میں طالبات کے حجاب پہن کر کلاس میں جانے پر پیدا تنازعہ کا اثر ان کی پڑھائی پر صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ کئی طالبات نے حجاب کے ساتھ کلاس کرنے کی ضد بھی کی تھی جس پر مئی میں منگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی ایس یدپدتھیا نے صاف کہہ دیا تھا کہ جو طالبات بغیر حجاب کے کلاسز نہیں کرنا چاہتیں، انھیں ٹی سی (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ) روک دیا جائے گا۔ اس کا نتیجہ یہ سامنے آیا ہے کہ 16 فیصد سے زائد مسلم طالبات نے منگلور یونیورسٹی سے ملحق سرکاری اور امداد یافتہ کالجوں کے دوسرے، تیسرے، چوتھے و پانچویں سیمسٹر میں اپنا ٹی سی لے لیا ہے۔

Published: undefined

اس تعلق سے ’ڈکن ہیرالڈ‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کنڑ اور اڈوپی اضلاع میں منگلور یونیورسٹی کے سرکاری، امداد یافتہ اور ملحقہ کالجوں میں 21-2020 اور 22-2021 میں مختلف کورسز کے لیے داخلہ لینے والی تقریباً 900 مسلم طالبات میں سے 145 نے ٹی سی لے لیا تھا۔ ان میں سے کچھ نے ان کالجوں میں داخلہ کرایا ہے جہاں حجاب پہن کر کلاس کرنے کی اجازت ہے۔ دیگر طالبات نے فیس کی ادائیگی میں آ رہی پریشانی جیسے اسباب کو دیکھتے ہوئے کالج چھوڑ دیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ امداد یافتہ کالجوں (8 فیصد) کے مقابلے میں سرکاری کالجوں (34 فیصد) میں ٹی سی حاصل کرنے والی مسلم طالبات کی تعداد زیادہ ہے۔ جنوبی کنڑ کے سرکاری کالجوں میں اس معاملے میں ڈاکٹر پی دیانند پائی-پی ستیشا پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج سب سے اوپر ہے۔ یہاں 51 مسلم طالبات میں سے 35 نے اپنا ٹی سی لے لیا ہے۔ جنوبی کنڑ اور اڈوپی اضلاع میں 39 سرکاری، 36 امداد یافتہ کالجز ہیں۔ حجاب تنازعہ کے مرکز رہے اجرکاڈ میں گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں 9 طالبات نے اپنا ٹی سی حاصل کر لیا ہے۔ حالانکہ آر ٹی آئی سے حاصل جانکاری کے مطابق کوڈاگو ضلع میں سبھی 113 مسلم طالبات نے اپنے پرانے کالجوں میں پڑھنا جاری رکھا ہے۔ کوڈاگو ضلع میں منگلور یونیورسٹی کے 10 سرکاری، امداد یافتہ اور ملحقہ کالجز ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined