نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 14 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد جزوی طور پر شفایابی کی شرح میں گراوٹ اور فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 85 ہزار 173 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
Published: undefined
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 14،264 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2507 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1.45 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 2200 اور ہفتہ کو 3585 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
Published: undefined
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،667 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار 715 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 90 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 302 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.32 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
Published: undefined
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 3674 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 49،630 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2567 کورونا مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 19.92 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 40 سے زیادہ مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 51،753 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے، حالانکہ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 1204 کی کمی آئی ہے اور سب سے زیادہ 5841 مریض شفایاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 58،883 رہ گئی ہے ، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9.67 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 13 مریضوں کی اموا ت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4040 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 16 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1731 رہ گئی ہے اوراب تک 1624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.94 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 604 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی70 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 8.81 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 7167 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4120 رہ گئی ہے اور اب تک 12،457 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 8.31 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2432 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے 8714 مریض ہلاک اور اب تک 5.91 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 3579 رہ گئے ہیں اور 10،246 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.59 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2883 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.69 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 5748 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 1994 ہوچکی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3850 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 63 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3102 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 3.3 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب جبکہ موذی وبا سے دو اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3795 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 1672 رہ گئے ہیں اور 4404 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 2.60 لاکھ سے زیادہ مریض مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 502 رہ گئی ہے اور اب تک 1534 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.60 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاست ہریانہ میں 3042 ، راجستھان میں 2785 ، جموں وکشمیر میں 1954 ، اوڈیشہ میں 1914 ، اتراکھنڈ میں 1686 ،آسام میں 1091، جھارکھنڈ میں 1084 ، ہماچل پردیش میں 994 ، گوا میں 787 ، پڈوچیری میں 662 ، تری پورہ میں 391 ، منی پور میں 373 ، چنڈی گڑھ میں 349 ، میگھالیہ میں 148 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 91 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں10اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز