نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی - اضافے کے دوران اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زیادہ مریضوں کو انفیکشن سے نجات ملنے کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک کروڑ چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک دن میں بڑے اضافے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے نئے معاملوں میں پھر شدید کمی درج کی گئی ہے اور یہ 13,083 رہی۔ اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ سات لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 14,808 مریض صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ نو ہزار 160 ہوگئی۔ فعال معاملے 1862 کم ہوکر 1,69,824 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 137 مریضوں کی موت ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 147 ہوگیا۔
Published: undefined
ملک میں بازیابی کی شرح بڑھ کر 96.98 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح گھٹ کر 1.58 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.44 فیصد ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹے میں 152 فعال معاملے کم ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 6398 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں فعال معاملے اب 72,482 ہوگئے ہیں،وہیں کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.41 لاکھ ہوگئی ہے۔ جبکہ 22 اور مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 3704 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں میں کیرالہ ابھی پہلے مقام پر ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں اس دوران سب سے زیادہ 102 فعال معاملے بڑھے ہیں جس سے کل فعال معاملے 44,384 ہوگئے ہیں۔ وہیں 2613 مریض صحت یاب ہوئے، جسے ملا کر کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد قریب 19.25 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 56 اور مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 51,000 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں ایک دن کے لئے فعال معاملوں میں اضافہ درج کیے جانے کے بعد پھر ان کی تعداد 24 کم ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں فعال معاملے 1551 رہ گئے ہیں۔ وہیں چھ اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 10,841 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک قریب 6.22 لاکھ مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined