نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 136.66 کروڑ سے زائد لوگوں کو ٹیکے لگ گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 62 لاکھ سے زائد کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 136.66 کروڑ سے زائد لوگ ویکسین کی ڈوز لے چکے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7145 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 84565 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.24 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے۔ اسی مدت میں 8706 لوگوں کو کووڈ سےشفایات ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 71 ہزار 471 کووڈ سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.38 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 45 ہزار 402 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 28 لاکھ 97 ہزار 388 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined