قومی خبریں

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12.30 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینیشن

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکیسن لگائے گئے جس سے ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 102.27 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی ویکسینیشن 102 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار 895 تک ہو چکی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 18762 کووڈ مریض شفایاب ہوئے جس سے اب تک ملک میں تین کروڑ 35 لاکھ 67 ہزار 367 افراد کووڈ سے آزاد ہو چکے ہیں، اس کی شرح 98.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14306 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس وقت ایک لاکھ 67 ہزار 695 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد 239 دنوں میں سب سے کم ہے۔ کووڈ- 19 سے متاثر ہونے کی شرح 0.49 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 9 لاکھ 98 ہزار 397 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 60 کروڑ سات لاکھ 69 ہزار 717 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined