قومی خبریں

ملک میں 12 کروڑ سے زائد افراد کی ہوئی کورونا ٹیکہ کاری

وزارت نے کہا ’’ہندوستان کو 12 کروڑ ویکسی نیشن کرنے میں صرف 92 دن لگے۔ ایسا کرنے والا ہندوستان دنیا کا تیز ترین ملک ہے۔ اس سے قبل امریکہ کو 97 دن اور چین نے (108 دن) سے زیادہ وقت لیا تھا۔

لکھنؤ میں کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی
لکھنؤ میں کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی PHOOL CHANDRA

نئی دہلی: اتوار کے روز ملک میں کورونا ویکسین لینے والے لوگوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ یہ دنیا کی ویکسین کی سب سے بڑی مہم ہے۔ یہ اطلاع مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے دی۔ وزارت کے مطابق آج صبح سات بجے دی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 1815325 سیشنز کے دوران کل 122622590 افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔

Published: undefined

ان میں 9128146 صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5708223 ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ 11233415 فرنٹ لائن کارکنوں نے پہلی خوراک لی ہے اور 5510238 نے دوسری خوراک لی ہے۔ اس کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں سے پہلی خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 45594522 اور 3891294 سیکنڈ خوراک سے فائدہ اٹھانے والوں میں 60 سال سے زیادہ عمر والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ 45 سے 60 سال تک کے مستفید افراد میں 40474993 (پہلی خوراک) اور 101081759 (دوسری خوراک) شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک کی آٹھ ریاستوں میں دی گئی کل کورونا ٹیکے کی خوراک کا 59.5 فیصد حصہ ہے۔

Published: undefined

یہ چارریاستیں ہیں - گجرات (10337448)، مہاراشٹرا (12139453)، راجستھان (10698771) اور اتر پردیش (10712739)- اب تک ایک کروڑ کی حفاظتی ٹیکوں کی حد کو عبور کر چکی ہیں۔ گجرات نے 16 اپریل کو ایک کروڑ حفاظتی ٹیکوں کا ہدف پورا کیا، جبکہ دیگر تین ریاستوں نے 14 اپریل کو اس ٹارگٹ کو عبور کیا۔ وزارت نے کہا ’’ہندوستان کو 12 کروڑ ویکسی نیشن کرنے میں صرف 92 دن لگے۔ ایسا کرنے والا ہندوستان دنیا کا تیز ترین ملک ہے۔ اس سے قبل امریکہ کو 97 دن اور چین نے (108 دن) سے زیادہ وقت لیا تھا۔

Published: undefined

ویکسینیشن مہم (17 اپریل) کے دن 92 کے مطابق 2684956 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ وزارت نے مزید بتایا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو پہلی خوراک کے 39998 سیشنز میں ٹیکے لگائے گئے اور662357 مستحقین کو دوسری خوراک دی گئی۔ خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18لاکھ سے زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined