قومی خبریں

اڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ سے 100 سے زیادہ ٹرینیں متاثر

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی/کولکتہ: اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجہ سے 58 سے زیادہ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، 10 کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 41 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ روٹ پر 41 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ بدلے ہوئے وقت پر ایک ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹرین نمبر 12841 شالیمار - چنئی کورومنڈیل ایکسپریس اور ٹرین نمبر 2 جون کی رات تقریباً 18.55 بجے بہاناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب 12864 سر ایم وشویشوریہ بنگلورو سٹی - ہوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر ریل کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے انجینئرز روٹ کو صاف کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

ریلوے ذرائع کے مطابق اسے اس صدی کا سب سے بڑا ٹرین حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد 244 سے زائد ہو سکتی ہے۔ اوڈیشہ حکومت کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 900 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن حادثے کے متاثرین کی امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج صبح جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کام پر توجہ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ساؤتھ ایسٹ سرکل) اے۔ ایم چودھری کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی اشارے کے مطابق اس حادثے کے پیچھے انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined