نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ایسا پانچویں مرتبہ ہے جب ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں ابھی تک 87.07 کروڑ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10222525 ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی آخری رپورٹ کے مطابق 870708636 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ کووڈ انفیکشن میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 795 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ کل معاملوں کا محض 0.87 فیصد ہے۔
Published: undefined
مارچ 2020 کے بعد سے یہ سب سے کم انفیکشن کی شرح ہے۔ ملک میں 292206 کورونا مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ صحت مند ہونے کی شرح 97.81 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں26030 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں 32958002 کووڈ مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اب تک 56.57 کروڑ لوگوں کی کووڈ جانچ کی جاچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز