نئی دہلی: کڑاکے کی سردی کے درمیان قومی راجدھانی خطہ میں بدھ کے بعد جمعرات کو بھی بارش ہوئی۔ مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی شدت کے اور گرج چمک کے ساتھ برسات ہوئی۔ بدھ کی صبح سے جاری اس بارش کے سبب دہلی میں سڑکیں مسدود ہو گئیں اور جگہ جگہ پانی بھر گیا۔
Published: undefined
دہلی میں بارشوں کے سبب لوگوں کو شدید سردی سے کچھ راحت ضرور مل گئی ہے۔ جمعرات کو کم از کم درجہ حرارت 12.3 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جمعہ کو ایک مرتبہ پھر دھند کی واپسی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہذا دہلی والوں کو فی الحال نہ تو سردی سے راحت ملنے کی توقع ہے اور نہ ہی دھند سے۔
جمعہ کی راحت کے بعد دہلی میں ہفتہ سے دوبارہ بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ یہاں درجہ حرارت بھی گرنے کا امکان ہے۔ ایسے میں دہلی کے لوگ ایک ساتھ سردی اور بارش کی زد میں آنے والے ہیں۔ فروری کے پہلے ہفتے میں موسم کی پیشن گوئی کے بارے میں بات کریں تو فی الحال دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے سردی اور دھند سے راحت کی کوئی امید نہیں ہے اور مجموعی طور پر جنوری جیسی سردی کا سامنا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined