مرادآباد: اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ویکسین کے سلسلے میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کیونکہ ایک 46 سالہ صحت کارکن کا ضلع اسپاتل میں انتقال ہو گیا ہے۔ وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کو 16 جنوری کو ضلع اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد مہیپال سنگھ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ کل ضلع اسپتال میں دم توڑ گئے۔
Published: undefined
لواحقین کا الزام ہے کہ مہیپال سنگھ کو کورونا کا ٹیکہ لگانے قبل اس کا طبی معائنہ نہیں کیا گیا تھا۔ مہیپال سنگھ کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے آئے مراد آباد کے چیف میڈیکل آفیسر ایس سی گرگ نے کہا ہے کہ مہیپال سنگھ کا سینہ جکڑا ہوا تھا اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
Published: undefined
نیوز پورٹل اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق وارڈ بوئے مہیپال سنگھ کے بیٹے نے کہا کہ مجھے اس ویکسین کے سبب موت کی وجہ معلوم ہو رہی ہے۔ جو بھی لوگ ٹیکے لگوا رہے ہیں، میں ان لوگوں کو اس کا ذمہ دار مانتا ہوں۔ اسی دوران، مہیپال کے ایک اور رشتہ دار نے کہا کہ ان کی موت کورونا ویکسین کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پہلے حالت اتنی خراب نہیں تھی، ویکسین لگانے سے پہلے ان کا طبی معائنہ نہیں کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ضلع مراد آباد میں کورونا ویکسین کے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں، کورونا ویکسینیشن شروع ہونے کے دن 100 -100 صحت کارکنان کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں کچھ ایسے افراد بھی کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے لئے آئے تھے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران اس موذی انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز