پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا کے قتل کا اہم سازشی اور دہلی کی تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے انکاؤنٹر کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے پنجاب پولیس کو اسے نہ سونپنے کی گزارش کی ہے۔ بشنوئی کی عرضی پر عدالت بدھ کے روز سماعت کرے گی۔ اس نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس ’سیاسی فائدہ‘ کے لیے اس کا انکاؤنٹر کر سکتی ہے، ایسے میں اسے سیکورٹی فراہم کی جائے اور پنجاب پولیس کو نہ سونپا جائے۔
Published: undefined
بشنوئی کو مشہور پنجاب گلوکار سدھو موسیٰ والا کے سنسنی خیز قتل کے معاملے میں اہم سازشی بتایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس نے الزام لگایا ہے کہ بشنوئی سدھو موسیٰ والا کے قتل میں شامل تھا۔ اس درمیان بشنوئی نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، کیونکہ اس سے پہلے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے کورٹ نے اس کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ عرضی خارج ہونے کے بعد بشنوئی نے اپنے وکیل وشال چوپڑا کے ذریعہ سے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عرضی میں اس نے دہلی پولیس اور تہاڑ جیل افسران کو اس کے لیے سبھی ضروری سیکورٹی نظام یقینی کرنے کے لیے ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
عرضی دہندہ نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسے کسی دیگر ریاست کی پولیس کو کسی بھی پیشی وارنٹ پر حراست میں سونپنے سے پہلے اس کے وکیلوں کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے مرکزی جیل افسران کو ہدایت دی جائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر اسے عدالت کے ذریعہ وارنٹ کی بنیاد پر پنجاب لے جایا جاتا ہے تو پولیس کو ہدایت دی جائے کہ اسے ہتھکڑی لگا کر لے جایا جائے اور ریمانڈ کے دوران اس کی پوری حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو اس کی پیشی اور پوچھ تاچھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو۔
Published: undefined
بشنوئی کی عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ ملزم غیر جانبدار اور سچی جانچ اور سماعت کا حقدار ہے اور فریق استغاثہ سے جرائم کے مقدمے میں متوازن کردار نبھانے کی امید کی جاتی ہے۔ اس کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ جانچ غیر جانبدارانہ، شفاف اور تیز رفتار ہونی چاہیے اور جانچ افسر کو کسی بھی ملزم شخص کی سیکورٹی یقینی کرنی چاہیے۔ بشنوئی نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی دباؤ کے سبب پنجاب پولیس اس کے ساتھ کچھ غلط کر سکتی ہے۔
Published: undefined
بشنوئی کے وکیل وشال چوپڑا نے کہا کہ ’’میں نے اپنے موکل کے لیے ہائی کورٹ کے سامنے ایک عرضی داخل کی ہے۔ ہم نے اپنی عرضی میں تہاڑ جیل اتھارٹی اور دہلی پولیس کو ہدایت دینے کی گزارش کی ہے کہ اگر پنجاب پولیس ٹرانزٹ یا پروڈکشن ریمانڈ پر بشنوئی کو پنجاب لے جانے کے لیے آتی ہے تو اسے پوری سیکورٹی دی جانی چاہیے۔‘‘ چوپڑا نے کہا کہ ’’پنجاب پولیس کے ذریعہ فرضی تصادم کا اندیشہ اور دیگر ریاستوں کے جیوڈیشیل افسران کے ذریعہ جاری کیے گئے پروڈکشن وارنٹ کے سبب اس کے خلاف مقدمے میں سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
حال میں دہلی کے تہاڑ جیل میں بند بشنوئی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سے جو کوئی بھی پوچھ تاچھ یا جانچ کی جانی ہے، وہ جیل میں ہی کر لی جائے اور پولیس کو اسے فزیکل کسٹڈی کی اجازت نہ دی جائے۔ حالانکہ این آئی اے عدالت نے اس کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ سیکورٹی ریاست کا سبجیکٹ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined