قومی خبریں

ملک میں آج دستک دے گا مانسون، جانیں کن ریاستوں میں بارش ہوگی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش سے گزرنے والے سمندری طوفان ریمل نے مانسون کی گردش کو خلیج بنگال کی طرف کھینچ لیا ہے، جو شمال مشرق میں مانسون کی جلد آمد کی ایک وجہ ہو سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>کیرالہ میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

کیرالہ میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
KL_PPS

شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے درمیان آج ملک کے کچھ حصوں میں راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یعنی آج مانسون کیرالہ کے ساحل اور شمال مشرق کے کچھ حصوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے بدھ کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کے لیے حالات سازگار رہیں گے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں مانسون کے 31 مئی تک پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش سے گزرنے والے سمندری طوفان ریمل نے مانسون کی گردش کو خلیج بنگال کی طرف کھینچ لیا ہے، جو شمال مشرق میں مانسون کی جلد آمد کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔ کیرالہ میں پچھلے کچھ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ مئی میں یہاں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔

Published: undefined

شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، میگھالیہ، میزورم، اروناچل پردیش، تریپورہ، منی پور اور آسام میں مانسون کی آمد کی معمول کی تاریخ 5 جون ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ اور حصے، مالدیپ کے باقی حصے، کومورین، لکشدیپ، جنوب مغربی اور وسطی خلیج بنگال، شمال مشرقی خلیج بنگال اور جنوب مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں مانسون کی مزید پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined