قومی خبریں

دہلی میں دو دنوں میں ہوگی مانسون کی انٹری، یوپی، پنجاب سمیت 14 ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لہذا دہلی، پنجاب اور ہریانہ سمیت متعدد ریاستوں کو گرمی سے راحت مل سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / یو این آئی

 
RAJESH KUMAR

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں گرمی سے راحت مل جائے گی اور بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر نہیں رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کو پیش گوئی کی کہ مغربی جزیرہ نما ساحل پر آئندہ 3-4 دنوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مہاراشٹر کے ساحل، گوا اور کرناٹک میں اس دوران بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں 27 جون سے 30 جون کے درمیان آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، 28 سے 30 جون کے دوران بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

مغربی اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش میں بھی 27 اور 28 جون کو مختلف مقامات پر بھاری سے لے کر بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، مانسون رفتہ رفتہ پیش قدمی کر رہا ہے۔

Published: undefined

اسکائی میٹ سروسز کے مہیش پلاوت کے مطابق، ’’مانسون کے 29 یا 30 جون کو دہلی پہنچے کا امکان ہے۔‘‘ دہلی میں مانسون کی آمد عموماً 27 سے 29 جون کے درمیان ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گجرات کے بقیہ حصوں مدھیہ پردیش کے بقیہ حصوں، مغربی بنگال کے بقیہ حصوں، بہار، راجستھان کے بقیہ حصوں، مشرقی اتر پردیش اور مغربی اتر پردیش کے علاقوں میں مانسون آئندہ چار دنوں میں پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined