نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو باقی ہفتے کے لیے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر نعرے بازی لگانے اور چیئرمین کی کرسی پر کاغذ پھینکنے کا الزام ہے۔ سنجے سنگھ 24ویں ایسے رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں موجودہ مانسون اجلاس کے دوران معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن نے کل ایوان میں نعرے بازی کی تھی اور چیئرمین کی کرسی پر کاغذ پھاڑ کر پھینکا تھا۔ انہیں اس ہفتے کے باقی دنوں کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل سنجے سنگھ نے ہمارے ڈیجیٹل لائیو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے کاغذ پھینکا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 19 ارکان کو اس ہفتے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ جن ارکان کو معطل کیا گیا ہے ان میں موسم نور، ایل یادو، وی سیواداسن، ابیر رنجن بسواس، سشمتا دیو، شانتا چھتری، محمد عبداللہ، اے اے رحیم، کنی موجی، ڈاکٹر شانتنو سین، ندیم الحق اور ڈولا سین شامل ہیں۔ ان ارکان اسمبلی کو ویل میں داخل ہو کر نعرے لگانے پر معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے ایک روز قبل کانگریس کے 4 ارکان پارلیمنٹ کو لوک سبھا سے بھی معطل کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس لگاتار ہنگامہ کی نذر ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بحث کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو پلے کارڈ لے کر ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز