راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپریل مہینے میں چین نے فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا۔ مئی میں کچھ مسائل پیش آئے تو زمین پر بات کی گئی۔ کئی مقامات پر دراندازی کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس کے جواب میں فوج نے کارروائی کر کے یہ واضح کر دیا کہ فوجی اور اسٹریٹیجک سطح پر جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش منظور نہیں کی جائے گی۔ 15 جون کو وادی گلوان میں پُر تشدد تصادم ہوا، جس میں چین کو بھاری نقصان ہوا۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
مانسون اجلاس کے دوسرے دن مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لوک سبھا میں ہند-چین تنازعہ پر بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین دونوں سرحد پر سکون بنانے کے لئے متفق ہیں اور ہند و چین سرحد پر کوئی بھی پیش رفت باہمی تعلقات سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے اوان کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر دراندازی کرنے کی کئی بار کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں چین کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن اور راجیہ سبھا کی کارروائی کل صبح 9 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر صحت ہرش وردھن نے ایوان میں کووڈ 19 سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم 14 سے 29 لاکھ تک کیسز کم کرنے میں کامیاب رہے اور 37 سے 78 ہزار لوگوں کی زندگیوں کو بچا لیا گیا۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
راجیہ سبھا نے ہوائی جہاز (ترمیمی) بل کو منظور کر لیا۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
ٹی ایم سی کے دکن پارلیمنٹ دنیش تریویدی نے راجیہ سبھا میں کہا، ’’وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت کی تعریف کی جانی چاہئے لیکن انہیں یہ دیکھنا چاہئے کہ یہ کس کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ ایئر انڈیا نے اس مہم کو کابیاب بنایا۔ آ چاہیں تو اس کے ڈھانچے میں تبدیلی کر سکتے ہیں لیکن برائے کرم اسے فروخت مت کریں، کیوں کہ ایئر انڈیا ہے تو ہندوستان ہے۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن بالی ووڈ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ منشیات سے بالی ووڈ کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں بولتے ہوئے جیا بچن نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ روی کشن کا نام لئے بغیر انھیں نشانہ بنایا۔ جیا بچن نے کہا کہ کل لوک سبھا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے بالی ووڈ کے بارے میں ایک بیان دیا۔ وہ خود بھی بالی ووڈ سے ہیں۔ یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جس تھالی میں کھاتے ہیں، اسی میں چھید کرتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔
خیال رہے کہ بھوجپوری اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے پیر کے روز لوک سبھا میں منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ روی کشن نے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں منشیات استعمال کی جا رہی ہی اور این سی بی نے کئی لوگوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کرنے کی اپیل کی تھی۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چینی فوجیوں کے مابین جاری تعطل کے بارے میں منگل کو پارلیمنٹ میں بیان دیں سکتے ہیں۔ پارلیمانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ حزب اختلاف کی طرف سے اس معاملے پر بات کرنے کے مطالبے کے درمیان یہ بیان بہت اہم ہے۔
راج ناتھ نے حال ہی میں ماسکو میں چین کے وزیر دفاع وانگ ای سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی ملاقات کی۔ ادھر ، کابینہ اور کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی منگل کی سہ پہر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کر سکتی ہے، سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ پیر کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں حزب اختلاف ہندوستان چین معاملہ، کوویڈ کی صورتحال، معاشی بدحالی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع چھوڑنے کے حق میں نہیں ہے۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Sep 2020, 8:59 AM IST
تصویر: پریس ریلیز