وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن منگل کو مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اس سے ایک دن پہلے یعنی آج سے شروع ہوگا۔ اس دوران اپوزیشن این ای ای ٹی پیپر لیک، ریلوے سیکورٹی اور کانوڑ یاترا سے متعلق یوپی حکومت کے فیصلے سمیت کئی مسائل پر این ڈی اے حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے مانسون اجلاس سے قبل اتوار کو آل پارٹی میٹنگ بلائی جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، کانگریس لیڈر گورو گوگوئی اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔
Published: undefined
پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے اتوار کو منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں جے ڈی یو اور وائی ایس آر سی پی نے بالترتیب بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ترنمول کانگریس نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ حکمراں اتحاد این ڈی اے سے جیتن رام مانجھی اور جینت چودھری نے بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی نے میٹنگ میں کانوڑ یاترا کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس کے متعلق لیا گیا نام پلیٹ کا فیصلہ 'مکمل طور پر غلط' ہے۔
Published: undefined
آج سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا یہ اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اس میں کل 19 میٹنگیں ہونے والی ہیں۔ اس عرصے کے دوران حکومت کی جانب سے چھ بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ اس میں 90 سال پرانے ایئر کرافٹ ایکٹ کو تبدیل کرنے کا بل بھی شامل ہے، ساتھ ہی جموں و کشمیر کے بجٹ کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی دیکھی جا سکتی ہے۔ منگل کو پیش کیے جانے والے بجٹ سے پہلے وزیر خزانہ سیتا رمن آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے بھی پیش کریں گی۔
Published: undefined
اجلاس کے دوران درج بلوں میں فنانس بل، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بوائلرز بل، انڈین ایئر کرافٹ بل، کافی پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل اور ربڑ پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل شامل ہیں۔ اجلاس میں گرانٹس کے مطالبے پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ جموں و کشمیر کے بجٹ پر بھی بحث کی جائے گی اور بجٹ پاس کیا جائے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمانی ایجنڈا طے کرنے کے لیے بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) تشکیل دی ہے۔ اوم برلا اس کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ مختلف جماعتوں کے 14 ارکان اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی لوک سبھا کے کام، بحث کے وقت وغیرہ کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس میں بی جے پی سے نشی کانت دوبے، انوراگ سنگھ ٹھاکر، بھرتری ہری مہتاب، پی پی چودھری، بیجیانت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال وغیرہ شامل ہیں۔ کے سریش، کانگریس سے گورو گوگوئی، ٹی ایم سی سے سدیپ بندوپادھیائے، ڈی ایم کے سے دیاندھی مارن، شیو سینا (یو بی ٹی) سے اروند ساونت بھی اس کے رکن ہیں ۔
Published: undefined
اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک کی قیادت میں بی جے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور جارحانہ انداز میں ریاست کے مفاد کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔ پٹنائک نے اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کریں۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ اپوزیشن پبلک سیکٹر کے بینکوں میں حصص کو 51 فیصد سے کم کرنے کے کسی بھی حکومتی اقدام کی مخالفت کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined