نئی دہلی: لوک سبھا میں جمعہ کے روز مائنز اینڈ منرلز (ترمیمی اور ریگولیشن) بل 2023، نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائف کمیشن بل، 2023 اور نیشنل ڈینٹل کمیشن بل، 2023 جمعہ اپوزیشن کے ہنگامہ کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیے گئے۔ دریں اثنا، حزب اختلاف نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں کوئی بل پیش نہیں کیا جاتا لیکن ایسا ہو رہا ہے، جو نامناسب ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ’’لوک سبھا اسپیکر کے ذریعہ عدم اعتماد کی تحریک کو منظور کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں کوئی بل پیش نہیں کیا جاتا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہت سے بل پیش کیے جا رہے ہیں اور منظور بھی کیے جا رہے ہیں۔ میں اسپیکر سے اپیل کرتا ہوں کہ لوک سبھا کوئی قانون سازی کا کام نہ کرے۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا میں منظور ہونے والے بلوں کی بات کریں تو کوئلہ اور کانوں کے وزیر پرہلاد جوشی نے مائنز اینڈ منرلز (ترمیمی اور ریگلویشن) بل 2023 ایوان میں پیش کیا، جسے منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اس دوران مسٹر جوشی نے کہا کہ یہ ایک اہم بل ہے اور یہ ’گیم چینجر‘ ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں کوئلے کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو خود کفیل بنانا ہے، اس کے لیے بہت سے اہم کام کرنے ہیں۔ مودی حکومت کے دور میں معدنی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائف کمیشن بل 2023 اور نیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2023 ایوان میں پیش کرتے ہوئے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ عام آدمی سے متعلق بہت اہم بل ہیں۔ ان کے منظور ہوجانے سے عوام کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی۔ اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے درمیان تینوں بل صوتی ووٹ سے منظور کر لیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined