نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے مختلف عوامی مسائل کو لے کر ہنگامہ آرائی کرنے پر منگل کے روز حزب اختلاف کے 19 ارکان کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا۔ راجیہ سبھا سے معطل ہونے والے ان ارکان پر اس ہفتہ کی کارروائی میں شامل ہونے پر پابندی رہے گی۔
Published: undefined
راجیہ میں ارکان کی معطلی کی یہ کارروائی لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی پر اسپیکر اوم برلا کی جانب سے کانگریس کے 4 ارکان کو پورے اجلاس کے لیے معطل کرنے کے ایک دن بعد کی گئی ہے۔ لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ جیوتی منی، مانیکم ٹیگور، ٹی این پرتھاپن اور رامیا ہری داس کو پیر کے روز معطل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
حزب اختلاف کے معطل ہونے والے راجیہ سبھا کے 19 ارکان میں ٹی ایم سی کے 7 ارکان شامل ہیں۔ معطل ہونے والے ارکان پر ایوان میں ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی کے معطل ہونے والے ارکان میں سشمتا دیو، موسم نور، ڈاکٹر شانتنو سین، ڈولا سین، شانتنو سین، ندیم الحق، ابھی رنجن بسواس، شانتا چھیتری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی آئی ایم کے اے اے رحیم، لیفٹ کے محمد عبداللہ اور ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موجی کو معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ضروری اشیا پر جی ایس ٹی عائد کئے جانے کے معاملے پر پلے کارڈ اور بینر تھام کر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے تھے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں آئیں اور ان مسائل پر ان کی بات سنیں۔ اپوزیشن مہنگائی کے معاملے پر مسلسل بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہو چکا ہے لیکن مختلف مسائل پر اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی میں مسلسل خلل پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined