نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور کئی دیگر ارکان نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔
Published: 04 Aug 2021, 1:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر دیگر التزامات کے تحت بحث کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ کئی ممبران نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لیے نوٹس دیئے ہیں۔ حکومت اہم امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ اس دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور شور شرابہ کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
Published: 04 Aug 2021, 1:11 PM IST
چیئر مین نائیڈو نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں وہ اپنی جگہوں پر چلے جائیں نہیں تو وہ ضابطہ 155 کے تحت ارکان کے نام لیں گے اور وہ ایوان کی دن بھر کی کارروائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ارکان کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بھی جب ارکان کا شور جاری رہا تو چیئرمین نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں، سکریٹریٹ ان کی فہرست ایوان نشیں کو دے گا۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہنے پر ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
Published: 04 Aug 2021, 1:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2021, 1:11 PM IST