قومی خبریں

مانسون اجلاس: ہندوستان میں کورونا اموات کی شرح بہت کم، ڈاکٹر ہرش وردھن کا بیان

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں 'کووڈ وبا اور حکومت کے اقدام' پر ایوان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حکمت عملی سے اس وبا کا مقابلہ کر رہی ہے اور اب تک کامیاب رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن سے اموات کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں 'کووڈ وبا اور حکومت کے اقدام' پر ایوان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حکمت عملی سے اس وبا کا مقابلہ کر رہی ہے اور اب تک کامیاب رہی ہے۔ حکومت کووڈ- 19 کے نئے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Published: undefined

کورونا انفیکشن کے معاملات اور اس سے لڑنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کامیاب رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک میں 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے پائے جاتے ہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت یہاں صورتحال بہت بہتر ہے۔ کورونا کی وجہ سے زیادہ تر معاملات اور اموات مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، آسام، کیرالہ، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اوڈیشہ اور گجرات سے ہیں۔ سرکاری کاوشوں سے کورونا انفیکشن پر روک تھام لگی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملات میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وبا میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 79 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں 37.7 لاکھ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 77.77 فیصد کے آس پاس ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined