دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے پیر کے روز ای ڈی کے ذریعہ جانچ کیے جا رہے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار عآپ حکومت میں وزیر ستیندر جین اور دیگر کی ضمانت پر ذیلی عدالت میں سماعت اور کارروائی پر روک لگا دی۔ راؤز ایونیو کورٹ کے ضلع جج نے جین کی ضمانت عرضی کو موجودہ عدالت سے منتقل کرنے کے لیے ای ڈی کی طرف سے داخل 15 ستمبر کی عرضی پر سماعت کی اور اس معاملے میں نوٹس جاری کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل ای ڈی کی نمائندگی کر رہے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ ان کے پاس جین کی ضمانت کی منتقلی کے لیے ایک درخواست پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور انھوں نے اس کے لیے کچھ وقت کے لیے التوا کی گزارش کی ہے۔ موجودہ وقت میں ستیندر جین تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ 30 مئی کو پی ایم ایل اے معاملے میں گرفتاری کے بعد سے ان کی کئی ضمانت عرضیاں خارج ہو چکی ہیں۔
Published: undefined
ای ڈی کے مطابق جین کا منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی شیل کمپنیوں پر اصل کنٹرول تھا۔ شریک ملزم انکش جین اور ویبھو جین ان کی کٹھ پتلی تھے۔ دوسری طرف جین کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کا کردار پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی نے جین، ان کی بیوی اور دیگر پر انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ 31 مارچ کو ای ڈی نے عارضی طور سے وزیر کی ملکیت والی اور کنٹرول والی کمپنیوں سے متعلق 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ ملکیتوں کو قرق کیا۔
Published: undefined
6 جون کو ای ڈی نے جین، ان کی بیوی اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کئی مقامات پر چھاپے مارے، جنھوں نے یا تو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے ان کی مدد کی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران 2.85 کروڑ روپے نقد اور 1.80 کلوگرام وزن کے 133 سونے کے سکے برآمد کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز