ایم سی ڈی انتخاب میں مجموعی امیدواروں میں سے تقریباً 10 فیصد نے 2017 میں گزشتہ ایم سی ڈی انتخاب میں 7 فیصد کے مقابلے خود کے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی آر (ایسو سی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس) کی ایک رپورٹ نے ہفتہ کے روز انکشاف کیا کہ تجزیہ کیے گئے 1336 امیدواروں میں سے 139 (10 فیصد) امیدواروں نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملے اعلان کیے ہیں۔ 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں تجزیہ کیے گئے 2315 امیدواروں میں سے 173 (7 فیصد) نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
ان ایم سی ڈی انتخابات میں 76 (6 فیصد) امیدواروں نے اپنے خلاف سنگین مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے، جبکہ 2017 کے ایم سی ڈی انتخابات میں 116 (5 فیصد) امیدواروں نے اپنے خلاف سنگین مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا تھا۔ اہم پارٹیوں میں عآپ سے تجزیہ کیے گئے 248 امیدواروں میں سے 45 (18 فیصد)، بی جے پی سے تجزیہ کیے گئے 249 امیدواروں میں سے 27 (11 فیصد) اور کانگریس سے تجزیہ کیے گئے 245 امیدواروں میں سے 25 (10 فیصد) نے اپنے حلف ناموں میں خود کے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
اہم پارٹیوں میں عآپ کے تجزیہ کیے گئے 248 امیدواروں میں سے 19 (8 فیصد)، بی جے پی کے تجزیہ کیے گئے 249 امیدواروں میں سے 14 (6 فیصد) اور کانگریس کے تجزیہ کیے گئے 245 امیدواروں میں سے 12 (5 فیصد) نے اپنے حلف ناموں میں اپنے خلاف سنگین مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
اے ڈی آر کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ جہاں ایک امیدوار نے اپنے خلاف قتل (آئی پی سی کی دفعہ 302) سے متعلق معاملوں کا اعلان کیا ہے، وہیں چھ امیدواروں نے اپنے خلاف قتل کی کوشش (آئی پی سی کی دفعہ 307) سے متعلق معاملوں کا اعلان کیا ہے۔ ایم سی ڈی انتخاب میں دولت کا کردار اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سبھی اہم سیاسی پارٹیاں دولت مند امیدواروں کو ٹکٹ دیتی ہیں۔ 1336 امیدواروں میں سے اس بار 556 (42 فیصد) کروڑپتی ہیں۔ 2017 کے ایم سی ڈی انتخاب میں 2315 امیدواروں میں سے 697 (30 فیصد) کروڑپتی تھے۔
Published: undefined
اہم پارٹیوں میں بی جے پی کے 249 امیدواروں میں سے 162 (65 فیصد(، عآپ کے 248 امیدواروں میں سے 148 (60 فیصد) اور کانگریس کے 245 امیدواروں میں سے 107 (44 فیصد) نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیت کا اعلان کیا ہے۔ ایم سی ڈی انتخاب 2022 میں انتخاب لڑنے والے فی امیدوار کی اوسط ملکیت 2.27 کروڑ روپے ہے۔ 2017 کے ایم سی ڈی انتخاب میں 2315 امیدواروں کی فی امیدوار اوسط ملکیت 1.61 کروڑ روپے تھی۔
Published: undefined
اہم پارٹیوں میں تجزیہ کیے گئے 249 بی جے پی امیدواروں کے لیے فی امیدوار اوسط ملکیت 4.04 کروڑ روپے ہے۔ تجزیہ کیے گئے 248 امیدواروں کے لیے 3.74 کروڑ روپے، اور 245 کانگریس امیدواروں کے پاس اوسط ملکیت 1.98 کروڑ روپے ہے۔ تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ 151 یا 11.5 فیصد امیدواروں نے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیت اعلان کردہ ہے اور 217 یا 16.2 فیصد امیدواروں نے 2 کروڑ روپے سے 5 کروڑ روپے کی درمیان ملکیت کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined