بھوپال: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردست کامیابی ملنے کے بعد پارٹی نے اُجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے تیسری بار منتخب ہونے والے ایم ایل اے موہن یادو کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یادو بدھ 13 دسمبر کو موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں حلف لیں گے۔ تقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 230 میں سے 163 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ قانون ساز پارٹی کا سربراہ کون ہوگا۔ موہن یادو کو پیر کو لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا تھا اور وہ بدھ کو حلف لینے والے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دت شرما نے مقام موتی لال نہرو اسٹیڈیم پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ بدھ کو موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ موہن یادو کی حلف برداری کی تقریب ہونے جا رہی ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، پارٹی صدر جے پی نڈا کے علاوہ کئی رہنما موجود ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined