قومی خبریں

موہن یادو ہوں گے مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ، سابق مرکزی وزیر نریندر تومر بنیں گے اسپیکر

مدھیہ پردیش کی کمان اب شیوراج سنگھ چوہان کے ہاتھوں میں نہیں ہوگی، بلکہ بی جے پی اعلیٰ قیادت نے موہن یادو کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>موہن یادو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

موہن یادو، تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش میں اب ’شیوراج‘ نہیں بلکہ ’موہن راج‘ دیکھنے کو ملے گا۔ بی جے پی نے موہن یادو کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے موہن یادو کے نام کی تجویز پیش کی اور ان کی موجودہ اراکین اسمبلی نے حمایت کرتے ہوئے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا۔ اس سے ظاہر ہے کہ بی جے پی اعلیٰ قیادت نے موہن یادو کو شیوراج سنگھ چوہان کی جگہ وزیر اعلیٰ بنانے کو مناسب سمجھا۔

Published: undefined

بہرحال، وزیر اعلیٰ کے علاوہ ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی ہوں گے۔ راجیش شکلا اور جگدیش دیوڑا نائب وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو اسپیکر کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ موہن یادو آر ایس ایس سے قریب ہیں اور ان کا تعلق مالوہ سے ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں وہ اجین جنوب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے موہن یادو نے مرکزی قیادت اور ریاستی قیادت کا شکریہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور تعاون سے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔

Published: undefined

اس اہم فیصلہ سے قبل بی جے پی اعلیٰ کمان نے آج بھوپال میں مبصرین کی ایک ٹیم بھیجی تھی۔ اس میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، آشا لاکڑا اور کے لکشمن شامل تھے۔ بھوپال پہنچنے کے بعد منوہر لال کھٹر اور دیگر مبصرین وزیر اعلیٰ رہائش پہنچے تھے اور سب سے پہلے شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی تھی۔ تب ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ کھٹر بی جے پی اعلیٰ کمان کا فرمان لے کر دہلی سے پہنچے تھے۔ پارٹی دفتر میں جہاں ایک طرف قانون ساز پارٹی کی میٹنگ چل رہی تھی، وہیں دوسری طرف دفتر کے باہر پرہلاد پٹیل اور شیوراج سنگھ چوہان کے حامی نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی ریس میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ ہی جیوترادتیہ سندھیا، نریندر سنگھ تومر، کیلاش وجئے ورگیہ، پرہلاد پٹیل اور وی ڈی شرما کے نام شامل تھے، لیکن آخر میں موہن یادو کے نام پر مہر لگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined