نئی دہلی: بی جے پی کی جانب سے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے نئے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے اور آج یعنی 13 دسمبر کو دونوں ریاستوں میں حلف برداری تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ موہن یادو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ہوں گے، جبکہ وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش میں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں صبح 11.30 بجے حلف برداری کی تقریب ہوگی، جب کہ چھتیس گڑھ میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، جے پی نڈا سمیت کئی سینئر لیڈر مدھیہ پردیش کے سی ایم موہن یادو اور چھتیس گڑھ کے سی ایم وشنو دیو سائے کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
Published: undefined
مدھیہ پردیش میں شیوراج چوہان کے جانے کے بعد اب موہن یادو نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ تین بار ایم ایل اے رہنے والے موہن یادو ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ موہن یادو اجین ساؤتھ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں اور او بی سی سے تعلق رکھتے ہیں، موہن یادو کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔
Published: undefined
موہن یادو پہلی بار 2013 میں اجین جنوبی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 2018 اور پھر 2023 میں بھی جیت حاصل کی۔ وہ شیوراج کی کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر رہ چکے ہیں۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی 230 میں سے 163 سیٹیں جیتی ہیں۔ حالانکہ اس بار پارٹی نے ریاست میں سی ایم کا چہرہ پیش نہیں کیا تھا اور ایم مودی کے نام پر الیکشن لڑا تھا۔
Published: undefined
وہیں، چھتیس گڑھ میں بھی آج حلف برداری کی تقریب ہونے جا رہی ہے۔ قبائلی رہنما وشنو دیو سائی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ پی ایم مودی تقریب میں شرکت کریں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر 2 بجے چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سائنس کالج کے میدان میں ہوگی۔ بی جے پی نے 90 میں سے 54 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
Published: undefined
وشنو دیو سائے بی جے پی کے نظریاتی سرپرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں۔ وہ چھتیس گڑھ کے سابق سی ایم ڈاکٹر رمن سنگھ کے قریبی ہیں۔ وشنو دیو سائے چار بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ وہ 2020 سے 2022 تک بی جے پی کی چھتیس گڑھ یونٹ کے صدر رہے۔ سائے پارتی تنظیم کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز