موہن بھاگوت نے جب سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی سے ملاقات کی ہے، ایک طبقہ نے عمیر احمد الیاسی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انھیں دھمکی بھرے کچھ فون بھی آئے جس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے عمیر احمد الیاسی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے عمیر احمد الیاسی کو وائی پلس کیٹگری کی سیکورٹی مہیا کرائی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عمیر احمد الیاسی اور موہن بھاگوت کی ملاقات پر کچھ لوگ اس وقت انگلی اٹھانے لگے تھے جب اس ملاقات کے بعد عمیر احمد الیاسی نے بھاگوت کو ’راشٹرپتا‘ بتایا تھا۔ خصوصی ذرائع کے حوالے سے آ رہی خبروں کے مطابق الیاسی کے اس بیان کے بعد سے ہی انھیں لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کی رپورٹ خفیہ ایجنسی انٹلیجنس بیورو نے وزارت داخلہ کو دی تھی۔ بعد ازاں وزارت داخلہ نے انھیں وائی پلس کیٹگری کی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ عمیر احمد الیاسی نے سوشل میڈیا پر بھی دھمکی ملنے کی بات کہی تھی۔ چونکہ وہ حال ہی میں پی ایف آئی پر پابندی کی حمایت بھی کر چکے ہیں اس لیے انھیں جان کو خطرہ بتایا جا رہا ہے۔ انہی سب وجوہات کو دیکھتے ہوئے مرکز نے عمیر احمد الیاسی کو سیکورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined