نوبل امن انعام کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس انعام کی ریس میں مجموعی طور پر 343 امیدوار شامل ہیں۔ ان میں فیکٹ چیکرس محمد زبیر اور پرتیک سنہا بھی شامل ہیں اور قوی امید ہے کہ انھیں نوبل امن انعام 2022 سے سرفراز کیا جائے۔ ’ٹائم‘ میگزین کے مطابق فیکٹ چیکر سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہا نامزدگی کی بنیاد پر انعام جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ نوبل امن انعام کے فاتح کا انتخاب ناروے کی نوبل کمیٹی کے 5 اراکین کی طرف سے کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 2022 کے لیے نوبل امن انعام کی دوڑ میں 251 شخصیتیں اور 92 تنظیمیں شامل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ نوبل کمیٹی نامزد اشخاص کے ناموں کا اعلان نہیں کرتا ہے، نہ تو میڈیا اور نہ ہی امیدواروں کے لیے۔ ایک رائٹرس سروے میں بیلاروسی اپوزیشن سیاسی لیڈر سویتلانا سخانوسکایا، ناشر ڈیوڈ ایٹنبرو، ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پوپ فرانسس، توالو کے وزیر خارجہ سائمن کوفے اور میانمار کی قومی اتحادی حکومت ناروے کے اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ نامزد لوگوں میں سے ہیں۔
Published: undefined
محمد زبیر اور پرتیک سنہا کے علاوہ یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی، اقوام متحدہ پناہ گزیں ایجنسی، ڈبلیو ایچ او اور ولادمیر پوتن کے ناقد ایلیکسی نولنی بھی امن انعام کے دعویدار ہیں۔ 2022 کے نوبل امن انعام کے فاتحین کا اعلان مقامی وقت کے مطابق 7 اکتوبر کو اوسلو میں صبح 11 بجے کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined