ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیندباز محمد سراج نے جمعہ کے روز تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ پولیس نے اس سلسلے میں ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ بھی شیئر کیا تھا، لیکن بعد میں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ بہرحال، محمد سراج نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے تئیں اظہارِ شکر کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کے بعد محمد سراج کو ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سراج کو تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری 11 اکتوبر کو سنبھال بھی لی ہے۔ ویسے اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے بعد ان کے کرکٹ کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سراج بلا رکاوٹ ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Published: undefined
محمد سراج کو ملازمت کے ساتھ ساتھ زمین دینے کا وعدہ بھی حکومت کی طرف سے کای گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں حیدر آباد میں گھر بنانے کے لیے زمین بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی گھر کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ چونکہ سراج ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتے تھے اور انتہائی جدوجہد کے بعد ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے، اس لیے اب انھیں محنت کا ثمرہ ملنا بھی شروع ہو چکا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ بن گئے ہیں اور کئی مرتبہ مشکل حالات میں ہندوستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے کامیابی دلائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز