برسبین کے گابا میدان پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی دوسری اننگ 294 رن پر سمٹ گئی اور اس میں اہم کردار ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج کا رہا جنھوں نے 19.5 اوور میں محض 73 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کیے۔ برسبین ٹیسٹ محمد سراج کا تیسرا ٹیسٹ ہے اور اتنی جلد ایک اننگ میں 5 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے کر محمد سراج جذباتی ہو گئے اور اپنے مرحوم والد کو یاد کیا جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا اور آسٹریلیا دورہ چھوڑ کر سراج وطن واپس نہیں لوٹ پائے۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
محمد سراج کی اس کارکردگی کو انتہائی اہم اس لیے بھی ٹھہرایا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں سے انھیں لگاتار آسٹریلیائی شائقین کی بدزبانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود محمد سراج نے اپنے کھیل کو متاثر نہیں ہونے دیا اور چوٹ سے نبرد آزما ہندوستانی ٹیم کو مضبوطی فراہم کی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سابق کرکٹرس بھی محمد سراج کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
یہاں قابل غور ہے کہ ہندوستان اور آسڑیلیا کے خلاف جاری بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے آج جو پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ اس لیے بھی انتہائی اہم ہیں کیونکہ اب تک صرف 4 ہندوستانی گیندباز ہی گابا میدان پر یہ کارنامہ انجام دے پائے ہیں۔ سراج سے پہلے گابا اسٹیڈیم پر ای اے ایس پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
واضح رہے کہ محمد سراج کو ہندوستانی تیز گیند بازمحمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد سراج نے سمیع کی کمی پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور کافی حد تک اس میں انھیں کامیابی بھی ملی ہے۔ اس میچ میں ہندوستان کے کلیدی گیند باز جسپریت بُمراہ کی عدم موجودگی میں محمد سراج پر بھاری ذمہ داری تھی اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ کے دوران بُمراہ کی کمی بھی محسوس ہونے نہیں دی۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
یہاں قابل غور یہ ہے کہ محمد سراج رواں بارڈر-گواسکر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بھی بن گئے ہیں۔سراج نے تین میچوں میں 13وکٹیں لی ہیں جو اشون سے ایک زیادہ ہے۔اشون پیٹھ میں انجری کی وجہ سے چوتھے ٹسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے۔ سراج نے برسبین ٹسٹ میں دوسری اننگز میں فاسٹ بولنگ میں بہترین مظاہرہ کیا اور میرنس لمبشے،میتھو واڈے،اسٹیو اسمتھ،مچل اسٹارس اور جوش ہیزل ووڈ کو پولین بھجوایا۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
پانچ وکٹ لینے کے بعد جب محمد سراج ڈریسنگ روم کی طرف میدان سے جارہے تھے تو اس وقت ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کو اسٹینڈنگ اوویشن دیا۔ اس کا ویڈیو بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے۔ اس13سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں یہ بھی دکھایاگیا ہے کہ محمد سراج کو ان کے ساتھ بُمراہ اس کارنامہ پرگلے لگارہے ہیں اور ان کے ساتھی اس کارنامہ پر مسرور ہوکر تالیاں بجا رہے ہیں۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jan 2021, 3:56 PM IST
تصویر: پریس ریلیز