دہلی حکومت نے دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کے لیے محلہ بس سروس شروع کی ہے۔ اس کا ٹرائل رن پیر سے دو روٹس پرشروع ہوا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 2,080 بسیں چلائی جائیں گی اور 2025 تک بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ان میں سے 1,040 بسیں ڈی ٹی سی اور بقیہ بسیں ڈی آئی ایم ٹی سی کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
Published: undefined
محلہ بسوں کا کرایہ دہلی حکومت کی اے سی بسوں جیسا ہی ہوگا، یعنی ان بسوں کے ٹکٹ بھی 10، 15 اور 20 روپے رکھے گئے ہیں اور خواتین پنک پاس کا استعمال کرکے ان بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ محلہ بس سروس کا آغاز شہر کے آخری حصے کی کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بسوں کو سڑک کی محدود چوڑائی کے ساتھ انتہائی گنجان علاقوں میں چلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مقامی لوگوں کے لیے ایک قابل اعتماد اور آمد و رفت کا موثر متبادل ہوگا۔ اس ٹرائل سے اندازہ لگایا جاسکے گا کہ بس میں کوئی کمی ہے یا نہیں اور فیڈ بیک حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی یہ سروس دہلی کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔
Published: undefined
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق راستوں کو آئی آئی ٹی دہلی سمیت مختلف تنظیموں کی مدد سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ٹرائل رن دو راستوں پر سات دنوں تک جاری رہے گا - پردھان انکلیو پشتہ سے مجلس پارک میٹرو اسٹیشن اور اکشردھام میٹرو اسٹیشن سے میور وہار فیز III پیپر مارکیٹ پر سات دنوں تک جاری رہےگا۔ مسافروں کے ذریعے بہ آسانی شناخت کیے جانے کے لیے بسوں کو سبز رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے۔ ان میں 196 کلو واٹ کی صلاحیت والی 6 بیٹریاں لگائی گئی ہیں جو 45 منٹ میں چارج ہونے کے ساتھ 200 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج فراہم کرتی ہیں۔
Published: undefined
نو میٹر طویل ان بسوں میں 23 مسافروں کی نشستیں ہیں اور ان میں 13 مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں۔ ان میں 5 نشستیں گلابی رنگ کی ہیں جو خواتین مسافروں کے لیے مخصوص ہیں۔ دہلی حکومت اس وقت دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) سے حاصل کی گئی 100 بسیں چلا رہی ہے تاکہ آخری حد کنیکٹوٹی کو بڑھایا جا سکے۔ ان محلہ بسوں کے روٹ کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 10 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ یہ بسیں پہلے اور آخری حد کے رابطے کو بڑھانے میں مدد کریں گی۔
Published: undefined
دہلی حکومت نے محلہ بسوں کی پارکنگ اور دیکھ بھال کے لیے شہر بھر میں 16 ڈپو بنائے ہیں۔
مشرقی زون: غازی پور ڈپو میں 60 محلہ بسیں ہوں گی۔ ایسٹ ونود نگر میں 180 محلہ بسیں ہوں گی۔
ویسٹ زون: دوارکا مین ڈپو میں 40 محلہ بسیں ہوں گی۔ دوارکا سیکٹر 2 ڈپو میں 180 محلہ بسیں ہوں گی۔ کیشو پور ڈپو میں 180 محلہ بسیں ہوں گی۔ پیر گڑھی ڈپو میں 135 محلہ بسیں ہوں گی۔ شادی پور ڈپو میں 230 محلہ بسیں ہوں گی۔ دوارکا سیکٹر 9 ڈپو میں 20 محلہ بسیں ہوں گی۔
ساؤتھ زون: کشک نالہ ڈپو میں 350 محلہ بسیں ہوں گی۔ امبیڈکر نگر ڈپو میں 180 محلہ بسیں ہوں گی۔
نارتھ زون: منڈکا ڈپو میں 60 محلہ بسیں ہوں گی۔ نانگ لوئی ڈی ایم آر سی کے پاس 60 محلہ بسیں ہوں گی۔ نانگ لوئی ڈی ٹی سی ڈپو میں 180 محلہ بسیں ہوں گی۔ رٹھالہ ڈپو میں 70 محلہ بسیں ہوں گی۔
محلہ بسوں میں چھ بیٹری پیک لگی ہیں جن کی کل صلاحیت 196 کلو واٹ ہے۔ یہ 45 منٹ میں مکمل چارج ہوجائیں گی اور ایک بار چارج ہونے کے بعد 200 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined