کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں لاکھوں عہدے خالی ہیں لیکن حکومت ان کو بھرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اور نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ اس کے مختلف محکموں میں کئی لاکھ عہدے خالی ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کو ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرنے والی اور اس سمت میں کوئی قدم نہ اٹھانے والی مودی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اس کی نیت روزگار دینے کی نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے نوجوانو، ایک بات نوٹ کرلو۔ وزیر اعظم مودی کی نیت روزگار دینے کی نہیں ہے۔ نئی آسامیاں نکالنا تو دور کی بات، وہ مرکزی حکومت کے خالی عہدوں پر بھی کنڈلی مارکر بیٹھے ہیں۔ اگر ہم پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار پر غور کریں تو 78 محکموں میں 09 لاکھ 64 ہزار عہدے خالی ہیں۔ اگر ہم صرف اہم محکموں کو دیکھیں تو ریلوے میں 2.93 لاکھ، وزارت داخلہ میں 1.43 لاکھ اور وزارت دفاع میں 2.64 لاکھ عہدے خالی ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ’’کیا مرکزی حکومت کے پاس اس بات کا جواب ہے کہ 15 بڑے محکموں میں 30 فیصد سے زیادہ عہدے کیوں خالی ہیں؟ جھوٹی گارنٹیوں کا جھولا اٹھانے والے وزیر اعظم کے اپنے دفتر میں بہت اہم عہدے کیوں خالی ہیں؟ مستقل ملازمت دینے کو بوجھ سمجھنے والی بی جے پی حکومت مسلسل ٹھیکے کے نظام کو فروغ دے رہی ہے جہاں نہ تحفظ ہے اور نہ ہی عزت۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا ’’خالی آسامیاں ملک کے نوجوانوں کا حق ہیں اور ہم نے انہیں بھرنے کے لیے ایک ٹھوس پلان تیار کیا ہے۔ یہ انڈیا الائنس کا عزم ہے کہ ہم نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے بند دروازے کھولیں گے۔ نوجوانوں کا مقدر بے روزگاری کے اندھیروں کو عبور کرکے طلوع ہونے والا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined