قومی خبریں

مودی کا 2014 کا وژن ناکام ہو گیا ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 2014 میں دیا گیا ان کا وژن ناکام ہو چکا ہے اور اب ملک کو ایک نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس کی شروعات ان کی پارٹی اتر پردیش سے کر رہی ہے

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 میں دیا گیا ان کا وژن ناکام ہو چکا ہے اور اب ملک کو ایک نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس کی شروعات ان کی پارٹی اتر پردیش سے کر رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے ’بھرتی وِدھان یو اگھوشنا پتر‘ (بھرتی، اسمبلی نوجوان انتخابی منشور) جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے 2014 کے عام انتخابات میں ملک کے عوام کے سامنے جو وژن رکھا تھا وہ چل نہیں پایا ہے لہذا ملک کو آگے بڑھانے کے لیے، کانگریس نئے انتخابی منشور کے ساتھ آئی ہے اور اس نقطہ نظر کو اس نے اترپردیش میں شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس نقطہ نظرسے نہ صرف اتر پردیش میں تبدیلی آئے گی بلکہ اس سے پورے ملک میں ایک نیا شعور پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کانگریس نے نوجوانوں پر مرکوز انتخابی منشور کے ذریعہ جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی کی قیادت میں جو تبدیلی شروع کی ہے۔ وہ پورے ملک میں تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کا نوجوان سب کچھ دیکھ رہا ہے اور جس دن انہوں نے اپنے دل کی بات کہنا شروع کر دی،اسی دن سے مودی حکومت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا،’ملک کے نوجوانوں نے اپنے دل کی بات بولنا شروع کر دی ہے،ملک کا نوجوان روزگار مانگ رہا ہے۔ مودی حکومت کا خاتمہ قریب ہے‘۔

کانگریس کے رہنما نے کہا،’جو چیزیں دل، ذمہ داری اور ایماندار سے کی جاتی ہیں ان کا نتیجہ اچھا ہی ہوتا ہے۔ یو پی کے عوام کو اور کانگریس کے ہر کارکن کو میری نیک خواہشات‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined