قومی خبریں

مودی جی، آپ اپنے ذریعہ مقرر کردہ چیئرپرسن کے ماتحت سیبی میں پیدا ہوئی سڑاندھ کو چھپا نہیں سکتے: کھڑگے

کھڑگے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ نے سیبی کے تقدس کو پامال کر دیا ہے، اس سنڈیکیٹ کے ہر پہلو کی جانچ کے لیے ایک مکمل جے پی سی کی ضرورت ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے /  آئی اے این ایس

 

سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ معاملہ پر کانگریس لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ حملہ مزید بڑھ گیا ہے اور اس معاملے میں بنائی گئی راہل گاندھی کی ویڈیوز نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں براہ راست پی ایم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی جی، آپ اپنے ذریعہ مقرر کردہ چیئرپرسن کے ماتحت سیبی میں پیدا ہوئی سڑاندھ کو چھپا نہیں سکتے۔ مستقل ہو رہے انکشافات اس کی حالت کو ناقابل اعتماد بناتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کھڑگے نے پی ایم مودی پر سیبی کا تقدس پامال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’آپ نے سالوں کی مھنت سے بنائی گئی ہندوستانی مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے تقدس کو پامال کر دیا ہے، جس سے کروڑوں چھوٹے اور درمیانے سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی گئی بچت خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے اپنے خاص دوست اڈانی کے لیے اجارہ داری والا ماحول کس طرح بنایا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے اس پورے معاملے کی جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس سنڈیکیٹ کے ہر پہلو کی جانچ ہونی چاہیے۔ اس کے لیے ایک مکمل جے پی سی کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined