اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں اور کسانوں کو بربادی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ شیوپال یادو نے اتوار کو اپنے انتخابی حلقہ جسونت نگر میں پارٹی کی سائیکل یاترا کے موقع پر کہا کہ بی جے پی حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے۔ کسانوں اور نوجوانوں کو مایوس کردیا گیا ہے۔ کسی کو ملازمت دینا تو دور، نوکری پیشہ لوگوں کی ملازمت لینے کی بات کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
شیوپال یادو نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے نام پر بجٹ میں اوپر بیٹھے لوگوں کے اشارے پر جم کر بدعنوانی، کمیشن خوری اور لوٹ کی جارہی ہے۔ لاکھوں لوگوں کی ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ بڑے صنعتی گھرانوں کی کٹھ پتلی بن کر یہ حکومت ملک کو نجکاری کی آڑ میں فروخت کر رہی ہے۔ بدعنوانی میں ملوث پولیس اور بجلی محکمہ فرضی معاملات میں پھنسانے و چھاپہ ماری کا خوف دکھاکر غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
شیوپال یادو نے پارٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو لوٹنے والے حکام کی فہرست تیار کریں تاکہ وقت آنے پر سود سمیت وصول کیا جائے گا۔ بی جے پی حکومت کی من مانی اور تغلقی فیصلوں سے عوام بے حال ہیں۔ شیوپال یادو نے کہا کہ گزشتہ سات مہینوں سے کورونا کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانی برداشت کرنی پڑی۔ کورونا ختم نہیں ہوا ہے، مگر اب کورونا اور حکومت سے لڑنے کے لئے ہم لوگ سائیکل یاترا کے ذریعہ سڑکوں پر اترے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز