وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش میں اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں نئے تعمیر شدہ انٹیگریٹڈ آیوش اسپتال کا آج افتتاح اور امول ڈیری پلانٹ سے جڑے 'بناس کاشی سنکل پروجیکٹ' کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی کل 2095.67 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کا تحفہ دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اگلے سال اتر پردیش میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل وزیر اعظم مودی کاگزشتہ دس دنوں میں وارانسی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلےوہ 13 دسمبر کو کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کے افتتاح کے لیے آئے تھے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کی جانب سے وارانسی میں عوام کے لیے وقف کی جانے والی اسکیموں میں نوتعمیرشدہ انٹیگریٹڈ آیوش اسپتال سمیت 870.16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر 22 پروجیکٹس کے علاوہ سنگ بنیادکے 1225.51 کروڑ روپے کے پانچ پروجیکٹ شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے پروگرام کے مطابق وہ جمعرات کو دوپہر ایک بجے وارانسی میں ان پروجیکٹوں کاتحفہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
کل رات ایک ٹویٹ میں، مودی نے کہا، ’’میرے پارلیمانی حلقہ کے ساتھ پورے اتر پردیش کے لئے کل کا دن ترقیاتی کاموں کے لئے وقف ہوگا۔ تقریباً ایک بجے وارانسی میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی سعادت نصیب ہوگی۔ اس سے ریاست کی معیشت کے ساتھ ساتھ کسان بھائیوں اور بہنوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
یوگی نے بھی کل رات سوشل میڈیا پر کہا، "وزیر اعظم مودی جی کل وارانسی میں 'بناس ڈیری سنکول' کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح / سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کاشی کی ترقی کے سفر کو نئی جہت دیتے اس انعقاد میں میں بھی شامل رہوں گا۔
Published: undefined
وزیراعظم نریندرمودی آج وارانسی واقع امول کیمپس میں پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پنڈرہ تحصیل میں دیگر ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ کارکھیانو میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ اتر پردیش کے 20 لاکھ خاندانوں کو جائیداد کاآن لائن مالکانہ حق جاری کریں گے۔ ان میں وارانسی کے تقریباً 35 ہزار خاندان شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز