قومی خبریں

مودی نے آم کھانا سکھایا، اب بتائیں کہ پانچ سال میں کیا کیا: راہل گاندھی

آج کی ریلی میں بھی انھوں نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو نشانہ پر لیتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کا نام لیا، جن کے کانگریس حکومت میں مبینہ طور پر قرض معاف ہوئے ہیں۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نیمچ: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر یکے بعد دیگرے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو آم کھانا سکھا دیا ہے، اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیا کیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مندسور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو بتا دیا کہ وہ آم کیسے کھاتے ہیں، کیسے چھیلتے ہیں۔ کرتے کی آستین کاٹ کر رکھتے ہیں، تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بنے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو یہ سب بتا دیا، اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں بے روزگاروں کے لیے کیا کیا۔

Published: undefined

تقریباً نصف گھنٹے کے خطاب کی شروعات میں انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ ان کا موڈ کیسا ہے۔ اس دوران انھوں نے چوکیدار سے متعلق نعرے بھی لگوائے اور دعوی کیا کہ وہ اسی کے ذریعہ کانگریس کارکنوں کے موڈ کا پتہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے پی ایم مودی کے اس مبینہ بیان کا بھی ذکر کیا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملہ کے وقت یہ بات آئی تھی کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے راڈار جنگی طیارہ کا پتہ نہیں لگا پائے گا۔ اس دوران انھوں نے طنز کیا کہ موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی ہوائی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

آج کی ریلی میں بھی انھوں نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو نشانہ پر لیتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کا نام لیا، جن کے کانگریس حکومت میں مبینہ طور پر قرض معاف ہوئے ہیں۔ انھوں نے سابقہ بی جے پی حکومت کی مدت کار میں مندسور میں ہوئی فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کسانوں کے دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ نیمچ میں سی آر پی ایف کا مرکز ہے، لیکن پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم نے یہاں آکر جوانوں کے دل کی بات نہیں سنی۔ انھوں نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کے سبھی جوانوں کو کانگریس حکومت بننے کے بعد شہید کا درجہ ملے گا۔ مندسور میں 19مئی کو پولنگ ہے، یہاں کانگریس کی میناکشی نٹراجن کا مقابلہ موجودہ رکن پارلیمان اور بی جے پی امیدوار سدھیر گپتا سے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined